ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پوکسو ایکٹ سے بچنے کے لئے گوا میں جاکر شادیاں رچانے والے نالغ جوڑے۔شمالی کینرا میں 10سے زائدکم عمرلڑکیا ں ہوگئیں حاملہ

پوکسو ایکٹ سے بچنے کے لئے گوا میں جاکر شادیاں رچانے والے نالغ جوڑے۔شمالی کینرا میں 10سے زائدکم عمرلڑکیا ں ہوگئیں حاملہ

Thu, 26 Sep 2019 18:35:20    S.O. News Service

کاروار 26/ستمبر (ایس او نیوز)عشق و محبت کے چکر میں پھنس کر قانونی طور پر بالغ ہونے سے قبل ہی شادی کرنے سے پوکسو ایکٹ لاگو ہونے کاخطرہ دیکھتے ہوئے ضلع شمالی کینرا کے پریمی جوڑے ریاست گوا کی طر ف رخ کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

ایک جائزے کے مطابق حالیہ دنوں میں قانونی طور پر نابالغ ہونے کے باوجود گوا میں شادی چاکر حاملہ ہونے والی ضلع شمالی کینرا کی لڑکیوں کی تعداد 10سے زیادہ ہوگئی ہے۔اس میں زیادہ تر معاملات ہلیا ل، منڈگوڈ اور یلاپورتعلقہ میں سامنے آئے ہیں۔سرکاری قانون کے مطابق شادی کے لئے لڑکی کی عمر 18سال اور لڑکے کی عمر 22سال ہونا ضروری ہے۔ اس سے کم عمر میں شادی کرنا یا کروانا قانوناً جرم ہے۔ جہاں کہیں بھی ایسی شادیوں کی تیاری چلنے کی بھنک ملتی ہے تو  پھر متعلقہ سرکاری محکمہ کے افسران موقع پر پہنچ کر اسے روکنے یا پھر قانونی کارروائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ اب اس صورتحال سے بچنے کے لئے نوجوان جوڑوں نے گوا چلے جانے کا راستہ اپنا لیا ہے۔اور اس میں گھر والوں کی مرضی اور تعاون بھی شامل رہتا ہے۔لڑکیاں حاملہ ہونے کے بعد جب زچگی کے لئے اسپتال میں پہنچتی ہیں تو ان کی عمر سے پتہ چلتا ہے کہ شادی کے وقت وہ قانونی طور پر نابالغ تھیں۔سرکاری قانون کے باوجود بعض مذہبی طبقات اور قبائل میں کم عمری کی شادی کو جائز مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے قانون کی پروا کیے بغیر سماجی طور پر ایسی شادیاں عمل میں آتی ہیں۔ لیکن جب ایسے معاملات سرکاری افسران کے علم میں آتے ہیں تو بروقت کارروائی کی جاتی ہے۔ محکمہ بہبودیئ خواتین و اطفال کے افسران نے بتایا کہ انکولہ کے ایک معاملے میں جہاں ایک ہی خاندان کی دو کم عمر لڑکیا ں حاملہ ہوگئی تھیں، مداخلت کرتے ہوئے شادی کروانے والوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے اور لڑکیوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ 


Share: